اپریل فول منانے کا عمومی طریقہ
یکم اپریل کو لوگ اپنے دوستوں، عزیزوں، ساتھیوں یا اجنبیوں کے ساتھ جھوٹا مذاق کرتے ہیں۔
عام طور پر یہ “معصوم” جھوٹ ہوتے ہیں، جیسے: فرضی حادثے یا بیماری کی خبر دینا، کوئی خوشخبری دے کر بعد میں انکار کرنا، کسی کی چیز چھپا کر اسے الجھانا وغیرہ ۔
جب سامع اس پر یقین کر لیتا ہے اور بعد میں حقیقت معلوم ہوتی ہے، تو اُسے “فول” یعنی بیوقوف کہہ کر ہنسا جاتا ہے۔
جدید معاشرے میں اس روایت کی مقبولیت:۔
سوشل میڈیا، ویڈیو پلیٹ فارمز، اور ٹی وی شوز نے اس روایت کو عام کر دیا ہے۔
لوگ اس دن اپنی مشہوری کے لئے اس ٹرینڈ کو استعمال کرنے کے لئے پرینک ویڈیوز بناتے ہیں ۔ فیس بوک اور واٹس ایپ پر اس دن کو منانے کے لئے جھوٹی پوسٹ بھی کردیتے ہیں ۔ بعض اخبارات اور باوثوق ویب سائٹس بھی اس دن غلط جھوٹی پروپیگنڈے میں ملوث ہوجاتی ہیں اور بعض اوقات بڑی بڑی کمپنیز بھی جھوٹ بول کر اپنے ملازمین سے مذاق کرتے ہیں اور انکو بیوقوف بناتے ہیں ۔
اپریل فول: تفریح ہے یا تکلیف؟۔
بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ یہ صرف ہنسی مذاق ہے، اس میں کیا حرج ہے؟۔
لیکن جب ہم گہرائی سے جائزہ لیتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہنسی مذاق وہ ہوتا ہے جس سے لوگوں کو اچھا محسوس ہو اور وہ طبیعت میں نشاط محسوس کریں لیکن یہ دیکھئے کہ کسی کو جھوٹی موت کی خبر سنا کر صدمہ دینا اور پھر ہنسنا ۔۔۔۔ دو دوستوں میں جھوٹ بول کر دراڑ ڈال دینا اور دونوں کو بیوقوف بنا کر فول ڈے منانا ۔۔۔ کوئی شخص اگر کسی چیز کے بارہ میں حساس ہو تو اُسکو ذہنی تکلیف دینے کے لئے اُسکے متعلق جھوٹ بول کر سب کا ہنسنا اور پھر مذاق اڑانا ۔۔۔۔ بڑے بزرگوں اور رشتہ داروں یا قابل احترام رشتوں سے ہنسی مذاق میں جھوٹ بول کر اُنکو پریشان کرنا، اُنکے وقار کو مجروح کرنا اور ان سب چیزوں کو ایک رسم سمجھنا ۔ کیسے ایک انسانی عمل ہوسکتا ہے ؟۔
خلاصہ یہ ہے کہ:۔
اپریل فول کے جتنے بھی طریقے ہیں سب میں ایک چیز مشترک ہوگی کہ جھوٹ اور فریب کا سہارا لیا جائے ۔
یہ مکمل طور پر غیر اخلاقی، غیر اسلامی اور غیر انسانی رسم و رواج ہے ۔
یادرکھیں: تفریح کا مطلب صرف قہقہے نہیں بلکہ ایسے لمحات ہونے چاہئیں جو خود بھی خوشی دیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھیں۔
اپریل فول سے متعلق مضامین اور دیگر علمی تحریرات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ یاد رکھیں
https://readngrow.online/
اور اس ویب سائٹ پر جب بھی کوئی نئی چیز شامل کی جاتی ہے تو اُسکی پوسٹ اس واٹس ایپ چینل پر شئیر ہوتی ہے ۔ یہ واٹس ایپ چینل ضرور فالو کرلیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M
شکریہ

