انسان بننا بہت مشکل ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ آدمی سب کچھ بن سکتا ہے ، بزرگ قطب غوث ابدال لیکن انسانیت کا پیدا ہونا اور انسان بننا مشکل ہے اور جب تک یہ نہیں اہلِ نظر کی نظر میں کچھ بھی نہیں ۔ ایک بار عبداللہ ابن مبارک رحمہ اللہ مسجد سے باہر آئے تو نمازیوں کا مجمع نماز پڑھ کر جارہا تھا ۔ آپ نے دیکھ کر فرمایا کہ بحمداللہ یہ سب جنت کی بھرتی ہیںمگر آدمی اس مجمع میں دو تین دن ہی ہوں گے ۔ بس یہی آدمیت وہ چیز ہے جس کی بدولت میں بدنام ہوں۔ میں نہ بزرگی تقسیم کرتا ہوں، نہ کرامت، نہ قطبیت ، نہ غوثیت ، اگرکسی کو ان کی ضرورت ہو تو کہیں اور جاؤ ، میں تو صرف انسان بناتا ہوں ، اگر انسان بننا ہو یہاں پر آؤ۔ (آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۳۱۷)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

