اصلاح کا آسان نصاب بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ میری محبت کے لیے کوئی لمبی چوڑی شرطیں نہیں ۔ بس صرف یہ ہے کہ جس طرح میں چاہوں اس طرح چلے اور میں کوئی دشوار کام بھی نہیں کراتا ، میں کوئی مجاہدہ بھی نہیں کراتا،...










