اس طریق میں راہبر کامل کے بغیر قدم نہ رکھے بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ یہ طریقِ اصلاح بہت نازک چیز ہے ، ہر شخص کی سمجھ میں نہیں آ سکتا جیسے طبیب ِ جسمانی کا علاج ہر شخص کی سمجھ میں نہیں آ سکتا۔ اس وقت کتابوں...










