بزرگی کیا ہے؟ بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ انسان دیندار ہو،ظاہراً بھی اور باطناً بھی کیونکہ اعمال کی دو قسمیں ہیں : ظاہری، باطنی۔ ظاہری تو روزہ، نماز ، حج، زکوٰۃ وغیرہ ہیں اور باطنی اُنس، رضا، شوق، صبر، قناعت...










