پاؤں پکڑنے کی رسم بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ مجھے ایک دفعہ بنگال کے سفر کا اتفاق ہوا۔ وہاں جا کر اس رسم کا کچھ ایسا رواج پایا کہ شاید ہی کہیں ہو۔ جو شخص مجھ سے ملنے آتا مصافحہ کے بعد پیر کو بھی ضرور ہی پکڑتا۔...










