تعلیمات حج اور ملفوظاتِ حکیم الامت

اس کیٹگری میں حضرت حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے وہ منتخب ملفوظات شامل ہیں جو حج اور اس کی ادائیگی کے حوالے سے ہیں۔ امداد الحجاج ودیگر افادات سے لیا گیا یہ قیمتی انتخاب علمائے کرام کے لئے حکمت پر مشتمل ہے ۔ عوام الناس کے لئے روحانی بصیرت سے بھرپور ہے۔ اور ان ملفوظات کا مطالعہ نہ صرف حاجیوں کے لیے رہنمائی ہے بلکہ عام مسلمانوں کے لیے بھی علم و فہم کا ذریعہ ہے۔
پڑھئے، عمل کیجئے اور شئیر کرنا نہ بھولیے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں دین کی سمجھ، اخلاصِ عمل اور مقبول حج کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

All Posts

عورت کو حج کے لیے مالی استطاعت ہونے اورمحرم یا شوہر نہ ہونے کی صورت میں شرعی حکم

عورت کو حج کے لیے مالی استطاعت ہونے اورمحرم یا شوہر نہ ہونے کی صورت میں شرعی حکم

عورت کو حج کے لیے مالی استطاعت ہونے اورمحرم یا شوہر نہ ہونے کی صورت میں شرعی حکم اگر عورت کو مالی استطاعت ہو اور محرم و شوہر موجود نہ ہو یا جانے پر آمادہ نہ ہو ، کیونکہ اس کو شرعاََ اختیار حاصل ہے (یعنی عورت کی وجہ سے محرم یا شوہر پر جانا فرض نہیں) تو اس صورت میں...

read more
محرم کی تعریف

محرم کی تعریف

محرم کی تعریف ارشاد فرمایا کہ شرعی محرم وہ ہے جس سے عمر بھر کسی طرح نکاح صحیح ہونے کا احتمال نہ ہو مثلاََ باپ، بیٹا، (حقیقی) بھائی یا ان کی اولاد یا بہنوں کی اولاد ، اور ان کے مثل جن سے ہمیشہ کے لیے نکاح حرام ہو، اور جس سے عمر بھر میں کبھی بھی نکاح صحیح ہونے کا احتمال...

read more
صرف مکہ تک آنے جانے کا خرچ ہے مدینہ پاک جانے کی گنجائش نہیں تب بھی حج فرض ہے

صرف مکہ تک آنے جانے کا خرچ ہے مدینہ پاک جانے کی گنجائش نہیں تب بھی حج فرض ہے

صرف مکہ تک آنے جانے کا خرچ ہے مدینہ پاک جانے کی گنجائش نہیں تب بھی حج فرض ہے ارشاد فرمایا کہ عموماََ لوگ جب حج کے خرچ کا حساب لگاتے ہیں تو اس میں زیارتِ مدینہ کے خرچ کا بھی حساب لگاتے ہیں ۔ پس اگر مدینہ منورہ تک جانے کا خرچ ہوتا ہے جب تو حج کو فرض سمجھتے ہیں ورنہ فرض...

read more
تعمیر مکان اور شادی کا عذر حج نہ کرنےکے لیے قابلِ قبول ہے یا نہیں

تعمیر مکان اور شادی کا عذر حج نہ کرنےکے لیے قابلِ قبول ہے یا نہیں

تعمیر مکان اور شادی کا عذر حج نہ کرنےکے لیے قابلِ قبول ہے یا نہیں ارشاد فرمایا کہ بعض لوگوں کو حج کی گنجائش ہوتی ہے لیکن تعمیر مکان یا شادی وغیرہ میں خرچ کرنے کو مقدم سمجھ کر حج سے اپنے آپ کو سبکدوش خیال کرتے ہیں ۔ اس کے متعلق یہ مسئلہ ہے کہ جس زمانہ میں عموماََ لوگ...

read more
والدین اگر سفرِ حج سے منع کریں توان کی بات ماننا جائز ہے یا نہیں

والدین اگر سفرِ حج سے منع کریں توان کی بات ماننا جائز ہے یا نہیں

والدین اگر سفرِ حج سے منع کریںتوان کی بات ماننا جائز ہے یا نہیں ۔(۱) جس پر حج فرض ہو اور اس کے والدین منع کرتے ہوں اس کو جانا فرض ہے ، اس میں والدین کی اطاعت جائز نہیں۔۔(۲) اور جو سفر حج فرض نہ ہو ، جس میں ہلاکت کا غالب اندیشہ نہیں ، والدین کی اجازت کے بغیر درست ہے ۔...

read more
حج کے سلسلے میں عام کوتاہی اور اس کا علاج

حج کے سلسلے میں عام کوتاہی اور اس کا علاج

حج کے سلسلے میں عام کوتاہی اور اس کا علاج ارشاد فرمایا کہ عام طور پر لوگ حج کی ادائیگی میں بہت سستی کرتے ہیں اور وہمی ضروریات اور خیالی تعلقات سے فارغ ہونے کے منتظر رہتے ہیں کہ فلاں کام سے فارغ ہوکر چلیں گے ، پھر اس کام کے بعد دوسرے کام کا اسی طرح انتظار رہتا ہے...

read more
سفرِ حج میں تاخیر کرنے پر وعید

سفرِ حج میں تاخیر کرنے پر وعید

سفرِ حج میں تاخیر کرنے پر وعید ارشاد فرمایا کہ جو شخص حج میں تاخیر کرتا ہے وہ گناہِ صغیرہ کا ابتدائََ اور کبیرہ کا اصرار کے بعد مرتکب ہوتا ہے اور اگر اسی حالت میں مر گیا تو اس کے واسطے حدیث شریف میں بڑی سخت وعید ہے کہ جس شخص پر حج فرض ہوگیا پھر وہ حج نہ کرے اور اسی...

read more

Most Viewed Posts