All Posts

ظل نبوت

ظل نبوت پس صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم درحقیقت نبوت کا ظل کامل تھے جن کے طبقہ سے نبوت اور کمالاتِ نبوت پہچانے جاتے ہیں۔ اس لئے اگر کسی طبقہ کے طبقہ کو بحیثیت طبقہ اﷲ و رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کے یہاں مرضی و پسندیدہ قرار دیا گیا ہے تو وہ صرف صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم کا طبقہ ہے...

read more

کامل انسانیت کا طبقہ

کامل انسانیت کا طبقہ انبیاء علیہم السلام کی یہی زندگی ہے کہ بشر بھی ہیں اور ملک بھی۔ نہ طبائع کو ترک کرتے ہیں نہ عقل و فراست کے تقاضوں سے ایک انچ اِدھر اُدھر ہوتے ہیں۔ خالص طبعی جذبات کی پیروی حیوان کا کام ہے اور طبعیات سے کلیۃً باہر رہ کر محض عقل کلی کی پیروی فرشتوں...

read more

جامع اضداد زندگی

جامع اضداد زندگی پس صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم کی اس اعلیٰ ترین زندگی کا نور تیز بھی ہے اور پیغمبر صلی اﷲ علیہ وسلم سے اقرب تر اور اشبہ تر بھی ہے کہ اس نے نبوت کی زندگی سے متصل رہ کر اس کی شعاعوں کا نور قبول کیا ہے ۔اس لئے زندگی نہ صرف عزیمتوں کی زندگی اور اولوالعزمانہ...

read more

سب و شتم کا انجام

سب و شتم کا انجام پھر جیسے فضا تک کوئی گندگی نہیں پہنچتی اور پہنچائی بھی جائے تو وہ لوٹ کر پہنچانے والے ہی پر گرتی ہے۔ فضا اس سے گندی نہیں ہوتی۔ ایسے ہی حضرات صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم کا طبقہ جو روحانی فضا کی مانند ہے۔ اُمت کی تنقیدوںسے بالا تر ہے۔ اگر ان کی شان میں...

read more

سنن صحابہ رضی اﷲ عنہم

سنن صحابہ رضی اﷲ عنہم اس لئے حضورِ اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم نے ان کے عقیدہ و عمل کو اپنے عقیدہ و عمل کے ساتھ ختم کر کے انہیں معیارِ حق فرما یااور اعلان فرما دیا کہ سنن نبوت صلی اﷲ علیہ وسلم اور سنن صحابہ رضی اﷲ عنہم ایک ہی ہیں جس سے نمایاں ہو جاتا ہے کہ صحابہ کرام رضی اﷲ...

read more

مقام صحابیت

مقام صحابیت آفتابِ نبوت کی تاثیر و تربیت اور تعلیم و تمرین سے اُمت کے استفادہ اور منور ہونے کے متفاوت درجات و مراتب کھل جاتے ہیں جن کا معیار آفتاب سے قُرب اور بُعد ہے یعنی جو اس سے قریب تر ہے وہ اتنا ہی نورانی تر اور متاثر تر ہے اور جتنا آفتاب سے دور ہے اتناہی اس کے...

read more

عشق صحابہ رضی اللہ عنہم میں ڈوبی ہوئی تحریر

عشق صحابہ رضی اللہ عنہم میں ڈوبی ہوئی تحریر حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی رحمہ اللہ تحریر فرماتے ہیں:۔آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے صحابہ پرسب و شتم (بُرا بھلا )کرنیوالوں کے متعلق ارشاد فرمایاکہ ان کو جواب میں کہو کہ ’’لَعْنَۃُ اللّٰہِ عَلٰی شَرِّکُمْ ‘‘شَرْ۔اسم تفضیل...

read more

موجودہ دور میں حق و باطل کی پہچان

موجودہ دور میں حق و باطل کی پہچان پیرطریقت حضرت مولانا حافظ محمد ناصرالدین خاکوانی مدظلہم کا فرمانفرمایا: کسی مبلغ کی تبلیغ یا مفسر کی تفسیر سن کر اپنے قلب میں جھانکیں اگر آپ کا اعتماد پہلے لوگوں پر بڑھا تو وہ آدمی ٹھیک ہے اگر کم ہوا ہے تو وہ جھوٹا ہے چاہے الفاظ کتنے...

read more

ائمہ اربعہ رحمہم اللہ اور ان کے اختلافات

ائمہ اربعہ رحمہم اللہ اور ان کے اختلافات حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔۔’’اگر امام ابو حنیفہ‘ امام شافعی‘ امام مالک و امام احمد بن حنبل رحمہم اللہ میں اختلافات ہیں تو وہ حق و باطل کے نہیں ہیں کہ ایک سمت حق ہو اور دوسری سمت باطل ہو...

read more

اسلاف کے اولین مصداق حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت اور کمال اعتماد کی ضرورت

اسلاف کے اولین مصداق حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت اور کمال اعتماد کی ضرورت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں اہلسنّت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ اِس اُمت میں صحابہ رضی اللہ عنہم سے بڑھ کر کوئی مقدس نہیں۔کوئی ولی۔۔۔قطب ۔۔۔اور غوث بن جائے مگر صحابیت کے گرد کو...

read more

Most Viewed Posts