قرآن سن کر سانپ جھومنے لگا
ہمارے حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے علاقہ چکوال کے ایک آدمی نے بتایا۔ کہنے لگا کہ ایک رات امیر شریعت رحمۃ اللہ علیہ میرے ہاں مہمان ٹھہرے۔ سردیوں کی رات تھی میں نے کہا حضرت چلو آرام کرلیں۔ صبح ان سے ملاقات ہو گی۔ میں نے اٹھ کر تہجد پڑھی اور سوچا کہ میں اٹھ کر جا کر دیکھوں تو سہی آرام کر رہے ہیں کوئی ضرورت تو نہیں؟ میں جب کمرے میں گیا تو حضرت کمرے میں موجود نہیں تھے۔ میں نے کہا میرے مہمان کہاں گئے؟ میں باہر نکلا۔ باہر کچھ اندھیرا تھا کچھ ہلکی ہلکی روشنی ہونے لگ گئی تھی۔ کہنے لگے مجھے دور سے کسی کے قرآن مجید پڑھنے کی آواز آئی۔ کہنے لگے کہ میں آہستہ قدموں پہ چلتا چلتا وہاں گیا۔ جب میں وہاں گیا تو میں نے دیکھا کہ کھلے آسمان کے نیچے ایک چٹان کے اوپر شاہ صاحب بیٹھے ہوئے آنکھیں بند کرکے اللہ کا قرآن پڑھ رہے تھے اور وہ کہتا ہے میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں ایک سانپ حضرت کے سامنے قرآن سن رہا تھا اور جھوم رہا تھا۔ حضرت نے جب تلاوت مکمل کی سانپ اپنی طرف چلا گیا، حضرت اٹھ کے مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے واپس تشریف لے آئے۔ دنیا میں جس کو عزت ملی کس سے ملی؟ اللہ کے قرآن کی وجہ سے ملی اس لئے کہ
ترجمہ
۔’’اللہ تعالیٰ اس قرآن کے ذریعے قوموں کو بلندی عطا فرما دیتے ہیں‘‘۔(ج 29ص184)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

