ایمان کی تاثیر
تاتاری جب بغداد کی سلطنت پر غالب آ گئے۔۔۔ تو ان کے اندر احساس برتری پیدا ہو گیا۔۔۔وہ اپنے آپ کو مسلمانوں سے بہت اونچا سمجھنے لگے ۔۔۔۔ایک تاتاری شہزادہ ایک بار گھوڑے پر سوار ہو کر شکار کیلئے جا رہا تھا۔۔۔ اس کے ساتھ اس کا کتا بھی تھا ۔۔۔ راستہ میں ایک مسلمان بزرگ ملے۔۔۔ اس نے مسلمان بزرگ کو اپنے پاس بلایا اور کہا: ’’تم اچھے ہو یا میرا کتا‘‘ مسلمان بزرگ نے اطمینان کیساتھ جواب دیا : ۔۔۔’’اگر میرا خاتمہ ایمان پر ہو تو میں اچھا ورنہ تمہارا کتا اچھا‘‘۔۔۔ یہ جملہ اس وقت اتنا مؤثر ثابت ہوا کہ تاتاری شہزادہ کا دل ہل گیا۔۔۔ وہ اس ’’ایمان‘‘ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے لگا۔۔۔ جس پر آدمی کا خاتمہ نہ ہو تو وہ کتے سے بدتر ہو جاتا ہے۔۔۔ اس تلاش کا بالآخر نتیجہ یہ ہوا کہ وہ مسلمان ہو گیا(عالمی تاریخ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

