تیسرا واقعہ

تیسرا واقعہ

حضرت مولانا مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمہ اللہ کے بعض متعلقین نے حضرت مفتی صاحب سے یہ سن کر کہ فلاں کمپنی سے شیئرز خرید لیے جائیں یا اس میں سرمایہ کاری کرلی جائے۔۔۔ تو کچھ احباب نے اس کمپنی میں سرمایہ کاری کر دی۔۔۔ خدا کاکرنا ایسا ہوا کہ کچھ عرصہ بعد وہ کمپنی فلاپ ہوگئی اور سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھاری نقصان ہوا۔۔۔ ان احباب میں سے بعض نے آ کر حضرت !مفتی صاحب رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ حضرت !ہم نے تو آپ سے سن کر سرمایہ کاری کی تھی لیکن وہ کمپنی فلاپ ہوگئی اور ہمیں اتنے لاکھ کا نقصان ہوا۔۔۔ حضرت مفتی صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں اس قسم کا شکوہ کرنے والے لوگوں کو میں نے اپنی طرف سے بھاری بھاری رقمیں ادا کر دیں۔۔۔ لیکن افسوس کسی کو یہ کہنے کی بھی زحمت گوارا نہ ہوئی کہ حضرت !یہ رقم آپ کے ذمہ بنتی تو نہیں تھی آپ نے اپنی طرف سے عنایت فرما دی۔۔۔ ایسے ایسے لوگ بھی موجود ہیں۔۔۔

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more