حسن اتفاق

حسن اتفاق

ایک لڑکی کہ جس کے اعمال اچھے نہ تھے، اس کی ماں ہمیشہ اس کو توبہ کے لیے نصیحت کیا کرتی تھی لیکن وہ کم بخت اس کو خشک جواب دے کر ٹال دیا کرتی۔۔۔ یہاں تک کہ ایک دن اس کا انتقال ہوگیا۔۔۔ ماں بیچاری مامتا کی ماری کو سخت غم ہوا کہ دیکھئے اب گناہوں کے جرم میں اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے۔۔۔ وہ بار بار دُعائیں مانگتی کہ یااللہ! میری بچی کو عذاب سے محفوظ رکھنا، اتفاق سے ایک دن اس نے خواب میں دیکھا کہ اس کی لڑکی خلاف اُمید نہایت ہی عیش و آرام سے ہے اور جنت میں ٹہل رہی ہے۔۔۔ماں نے تعجب سے پوچھا کہ ’’بیٹی! یہ کیا معاملہ ہے؟ کیا واقعی تو آرام سے ہے یا محض میری تسلی کے لیے ایسا کیا جارہا ہے؟‘‘
لڑکی نے جواب دیا کہ اے ماں! میں اپنے گناہوں کے سبب سے عرصۂ دراز تک عذاب میں مبتلا رہی لیکن ایک مرتبہ ایک گناہ گار شخص کا میرے قبرستان میں گزر ہوا، وہ قبروں کی ٹوٹی پھوٹی حالت اور یہاں کی ویرانی اور خوفناک وحشت کو دیکھ کر رو پڑا، یہاں کی قبروں کی حالت دیکھ کر اس کو اپنی موت یاد آگئی، اس نے اسی وقت اپنے تمام گناہوں سے توبہ کی اور جب اس کے دل نے توبہ کی قبولیت کے متعلق شہادت دے دی تو اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر سو بار درُود اور کچھ قرآن کی آیات پڑھ کر اس گورستان کے تمام مُردوں کو بخش دیا، اس کی برکت سے تمام گنہگاروں کی مغفرت ہوگئی۔۔۔ (رویۃ النبی ص:۴۸)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more