حضرت گنگوہی رحمہ اللہ کی صاحبزادی کا واقعہ
اکابرین دیوبند میں سے حضرت مولانار شید احمد گنگوھیؒ کی شخصیت بھی ہے حضرت گنگوہی قدس سرہ بھی تقویٰ اور دینداری میں اپنی مثال آپ تھے اور آپ کو اللہ تعالیٰ نے فقہ میں خوب ملکہ عطا فرمایا تھا آپ نے سنت و بدعت کی خوب وضاحت فرمائی اور امت کو بتلایا کہ منت کیا ہے اور بدعت کیا ہے؟ آپ کو ایک مرتبہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت نصیب ہوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت گنگوہی کو منبر پر کھڑا کر کے سو مسائل پوچھے جن نے آپ نے بالکل صحیح جواب دیا تو اس پر حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو فتویٰ دینے کی اجازت عطا فرمائی۔ جب حضرت اتنی بڑی شخصیت تھی تو اس کا اثر اولاد پر ہوتا تو اسکا لازمی نتیجہ ہے چنانچہ آپ کی صاحبزادی کے متعلق لکھا ہے کہ جب ان کا نکاح ہوا تو ان کے شوہر بالائی آمدنی سے احتیاط نہیں کرتے تھے حضرت کی صاحبزادی نے پہلے ہی دن شوہر سے کہا کہ جب تک آپ رشوت سے توبہ نہ کرو گے میں آپ کے گھر کا کھانا نہیں کھائوں گی چنانچہ انہوں نے توبہ کر لی سبحان اللہ اس کو کہتے ہیں تقویٰ اور دینداری حالانکہ ایسے وقت میں عورت کو روپیہ وغیرہ کا لالچ ہوتا ہے بالخصوص وہ عورت جس کو والدین کی طرف سے بھی کچھ رئیسانہ زیور اور سامان دیا گیا ہو مگر پھر بھی انکو دین کا خیال دنیا پر غالب رہا اور ایسا کیوں نہ ہوتا؟ آپکی تربیت ہی ابتداء سے ایسی کی گئی تھی کہ جس سے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئی تھی، کم ہو مگر حلال ہو۔(دین و دانش جلد ۲)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

