حلم کا نادر الوقوع واقعہ
حضرت شیخ الآفاق مولانا شاہ محمد اسحاق صاحب دہلوی قدس سرہ کی خدمت میں ایک شخص آیا کہ میری سفارش نوکری کیلئے فلاں شخص سے کردیجئے وہ شخص جس سے سفارش چاہی گئی تھی آپ کا مخالف تھا مگر باوجود اس امر کے آپ نے اپنی خوش خلقی سے رقعہ لکھ دیا یا اس شخض نے حامل رقعہ سے اس رقعہ کی بتی بناکر کہا کہ شاہ صاحب سے کہہ دینا کہ اس کواپنے اس مقام میں رکھ لو استغفراللہ ‘اس بھلے آدمی نے ویسے ہی آکر روایت نقل کردی فرمانے لگے :۔۔۔۔۔’’ کہ اگر تیرا مقصود اس طریق سے حاصل ہوجاتا یا اب بھی ہوجائے تو خدا کی قسم مجھے اس سے بھی عذر نہیں ‘‘اس سائل نے اس مخالف سے یہ حکایت جاکر نقل کی وہ متاثر اور متضرع ہوا اور آکر عقیدت ظاہر کی خطا معاف کرائی اور بیعت ہوا۔۔۔۔۔ (ماہنامہ الامداد )
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

