عید کی مثال
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ عید کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی جیل خانہ سے رہائی پاکر جلسہ اور جشن کرتا ہے اور جلسہ میں چند کاروائیاں کی جاتی ہیں، مٹھائی تقسیم کرتے ہیں، خوشی منائی جاتی ہے، حاکم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ عید میں بھی انہی چیزوں کا حکم ہے، تقسیم مال (فطرانہ) کا حکم ہے، اظہارِ بشاشت (غسل کرنا)، اچھے کپڑے پہن کر عید کی نماز کو جانا اور حق تعالیٰ شانہ کی حمد (دو رکعت نماز پڑھنا) کا حکم ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

