کلمہ توحید کے اقرار میں سارے اجزائے دین کے شامل ہونے کی مثال

کلمہ توحید کے اقرار میں سارے اجزائے دین کے شامل ہونے کی مثال

ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

ارشاد فرمایا کہ لا الہ الا اللہ ایک عنوان ہے جو تمام اجزائے دین کو شامل ہے۔ نماز، روزہ، حج، زکوۃ، معاملات، معاشرت، اخلاق، فرائض اور مستحبات سب اس میں آگئے۔ اس کی موٹی مثال ایسی ہے جیسے نکاح میں صرف ایجاب و قبول ہوتا ہے۔ فرض کیجئے کہ کسی نے نکاح کیا، پھر چند روز کے بعد بی بی صاحبہ نے نان و نفقہ کا مطالبہ کیا اور آٹے دال کا تقاضا کیا اور رہنے کو گھر مانگا تو کیا دولہا میاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ واہ میں نے تو تمہیں قبول کیا تھا، اس آٹے دال گھر گھرستی کو کب قبول کیا تھا۔ اگر کوئی ایسا کہے تو اس پر سب ہنسیں گے اور اس کو بے وقوف بتائیں گے اور یہی جواب دیں گے کہ میاں تم نے جو نکاح میں یہ کہا تھا کہ میں نے تجھ کو قبول کیا، اس میں سب کچھ آگیا، نان نفقہ بھی، گھر گھرستی بھی، نمک، تیل، لکڑی بھی۔

نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ کثرتِ اختلاط سے باہم دوستی ہوجاتی ہے جس میں بعض دفعہ اپنے راز دوسرے پر ظاہر ہوجاتے ہیں۔ پھر یہ دوست اپنے دوسرے دوستوں پر ان...

read more

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ اتحاد و اتفاق میں اس کی ضرورت ہے کہ اتنا اختلاط بھی نہ ہو کہ اپنے خاص اسرار (راز کی باتیں) دوسروں سے ظاہر کر دے کیونکہ ممکن ہے کہ کسی وقت...

read more

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ جیسے مخلوق کو دکھانے کے لئے عمل کرنا ریاء ہے، اسی طرح ان کے دیکھنے کی وجہ سے...

read more