بغیر محبت زندگی بے مزہ ہے
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*
ارشاد فرمایا کہ صاحبو! محبت عجیب چیز ہے مگر افسوس اس کی تحصیل کی طرف توجہ نہیں حالانکہ حق تعالیٰ نے محبت کو ایمان کا لازم گردانا ہے۔ فرماتے ہیں
*والذین امنوا اشد حبا لله* کہ اہلِ ایمان کو خدا سے شدید محبت ہوتی ہے۔ خدا کا یہ فرمانا غلط نہیں۔ اگر آپ میں محبت کم ہے تو ضرور ایمان میں کمی ہے۔ اور علاوہ ایمان کی کمی کے بغیر محبت کے زندگی کا بھی تو مزہ نہیں ۔
بے دوست زندگانی لطفے چناں ندارد
لطفے چناں ندارد بے دوست زندگانی اے صاحبو! جن کی بیویاں یا جن کے خاوند مرجاتے ہیں ، ان کی زندگی کس قدر بے لطف ہوجاتی ہے کیونکہ انہیں محبت کا چسکہ پڑ گیا ہے۔ اب بغیر اس کے شگفتگی نصیب نہیں ہو سکتی۔ افسوس کہ آپ کو خدا کی محبت کے بغیر کس طرح چین آتا ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

