ہنسنے کی دو قسمیں
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے متعلق کسی نے ایک بزرگ سے پوچھا کہ کیا صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین ہنستے بھی تھے؟ انہوں نے کہا کہ اس قدر ہنستے تھے کہ ایک کے اوپر ایک گرتا تھا۔ مگر ایک ہنسنا ہوتا ہے غفلت کا اور ایک ہنسنا ہوتا ہے خوش خلقی اور محبت کا جو دوستوں کا حق ہے جس کو ہر ایمان والا سمجھ سکتا ہے۔ حضور اکرم ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین باوجود کمالِ عشق و محبتِ الٰہی کے خالق و مخلوق دونوں کا حق ادا فرماتے تھے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

