ہماری نماز کی مثال

ہماری نماز کی مثال

ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

ارشاد فرمایا کہ ہمارے اعمال عموماً ناقص اور مختل (نادرست، بگڑا ہوا) ہیں، مثلاً ہم نماز پڑھتے ہیں تو ہر شخص خود سوچ لے کہ ہماری نماز کیسی ہوتی ہے۔ بس حق تعالیٰ کی یہ بڑی رحمت ہے جو مؤاخذہ ہی نہ فرمائیں اور یہ رحمت پر رحمت ہے کہ قبول فرمالیں۔

اور اگر کسی کے عمل اچھے بھی ہوں تب بھی خدا تعالیٰ کی عظمت کے قابل تو ہرگز نہیں۔ بلا تشبیہ اس کی ایسی مثال ہے کہ ایک قومی پہلوان کے پیر ایک لڑکا دبائے۔ ایک صورت تو یہ ہے کہ وہ دبائے ہی نہیں محض نام ہی کے لیے پیروں پر ہاتھ دھرے، یہ تو ناقص ہے کہ اس نے اپنی ہمت کے موافق بھی عمل نہیں کیا۔ دوسری صورت یہ ہے کہ وہ خوب زور سے دبائے کہ سارا زور ختم کردے۔ اس نے اپنے نزدیک تو بہت کچھ کیا مگر پہلوان کی قوت کے سامنے اس نے کچھ بھی نہیں کیا، اس کو تو خبر بھی نہ ہوگی۔ یہ ہمارے اعمالِ کاملہ کی مثال ہے، ہم اپنے اعمال کو اس وقت تک کچھ سمجھ سکتے ہیں جب تک اپنے اوپر نظر ہو اور جب خدا تعالیٰ کی عظمت پر نظر ہوگی تو پھر دعویٰ کا کیا منہ ہے۔

نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ کثرتِ اختلاط سے باہم دوستی ہوجاتی ہے جس میں بعض دفعہ اپنے راز دوسرے پر ظاہر ہوجاتے ہیں۔ پھر یہ دوست اپنے دوسرے دوستوں پر ان...

read more

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ اتحاد و اتفاق میں اس کی ضرورت ہے کہ اتنا اختلاط بھی نہ ہو کہ اپنے خاص اسرار (راز کی باتیں) دوسروں سے ظاہر کر دے کیونکہ ممکن ہے کہ کسی وقت...

read more

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ جیسے مخلوق کو دکھانے کے لئے عمل کرنا ریاء ہے، اسی طرح ان کے دیکھنے کی وجہ سے...

read more