ہماری شریعت میں بہت سے احکام کاخلافِ عقل ہونا اس کے حق ہونے کی دلیل ہے

ہماری شریعت میں بہت سے احکام کا
خلافِ عقل ہونا اس کے حق ہونے کی دلیل ہے

ارشاد فرمایا کہ میرے بھائی سے ایک آریہ نے کہا تھا کہ ہمارے مذہب میں یہ خوبی ہے کہ اس کی ہر تعلیم عقل کے موافق ہے اور تمہارے یہاں یہ بات نہیں ، اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا مذہب صحیح ہے۔ بھائی نے کہا کہ یہی دلیل ہے اس کی کہ ہمارا مذہب سماوی ہے (یعنی آسمان سے منجانب اللہ نازل ہوا ہے)اور تمہارا مذہب ارضی (یعنی اسی زمین میں خود ساختہ ہے) ۔ دیکھو بہت سی باتیں اپنے خانگی انتظام کے متعلق ایسی ہوتی ہیں کہ ہم تم تو سمجھتے ہیں مگر ہمارے نوکر نہیں سمجھتے ، اس واسطے کہ ہماری عقل ان کی عقل سے بالا تر ہے ۔اسی طرح خدائی احکام کی یہی علامت ہے کہ کہیں ہماری سمجھ میں آئیں اور کہیں سمجھ میں نہ آئیں ۔ اور جب تمہاری سب مذہبی تعلیمات عقل کے موافق ہیں تو معلوم ہوا کہ تم ہی جیسوں نے اس کو اپنی عقل و ذہانت سے گڑھ لیا ہے ،یہ آسمانی نہیں ہیں۔ (امدادالحجاج ،صفحہ ۲۲۰)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

Most Viewed Posts

Latest Posts

حرم پاک کے حدود مقر رکرنے کی حکمت و مصلحت

حرم پاک کے حدود مقر رکرنے کی حکمت و مصلحت ارشاد فرمایا کہ مکہ کے لئے حرم مقرر کرنے میں یہ راز ہے کہ ہر چیز کے لئے ایک خاص طرز کی تعظیم ہوتی ہے چنانچہ کسی دین کی یہ تعظیم ہے کہ اس میں کسی چیز سے تعرض نہ کیا جائے۔ اور دراصل یہ تعظیم بادشاہوں کی حد اور ان کی شہر پناہوں...

read more

میقات کی حقیقت

میقات کی حقیقت ارشاد فرمایا کہ میقات کی اصل یہ ہے کہ مکہ میں (حاجی کو) ایسی حالت میں آنا چاہئے کہ نفس ذلت کی حالت میں ہو (یعنی سر کھلاہو، لباس سے بندگی و غلامی ٹپکتی ہو) شارع علیہ السلام کو یہی مطلوب ہے، لہٰذا ضروری ہوا کہ مکہ سے پہلے احرام باندھیں ۔ پھر اگر اس بات...

read more

کیا مسلمان کعبہ و حجر اسود کو معبود بناتے ہیں

کیا مسلمان کعبہ و حجر اسود کو معبود بناتے ہیں کیا مسلمان کعبہ و حجر اسود کو معبود بناتے ہیںارشاد فرمایا کہ بعض غیر قوموں نے اعتراض کیا ہے کہ مسلمان بت پرستی کرتے ہیں یعنی کعبہ کی طرف سجدہ کرتے ہیں ۔ اس شبہ کا جواب یہ ہے کہ اوّل تو ہم خانہ کعبہ کو مسجود نہیں سمجھتے...

read more