کتابت ِقرآن کے مختلف انداز
ہم نے سمر قند کی ایک لائبریری میں قرآن مجید کو لوہے کی پلیٹوں پر لکھا ہوا دیکھا۔ پلیٹیں تھیں جیسے چار فٹ بائی آٹھ فٹ کی پلیٹ، پوری لوہے کی شیٹ بیڈ سائز جتنی بڑی تھی اور چھت تک ڈھیر لگا ہوا تھا۔ ایک پلیٹ ایک صفحہ تھا۔ اور اس کے اوپر انہوں نے انگریو کیا ہوا تھا، یعنی پینٹ سے لکھنے کی بجائے اس کو کھودا گیا تھا۔ میں نے ان سے پوچھا کہ یہ قرآن مجید کی کاپی کیسی؟ وہ کہنے لگے: جی دیکھیں کہ لوگوں کے ہاں ٹائم کا ایک سٹینڈرڈ ہوتا ہے۔ یہ گرین وِچ ٹائم ہے، یہ فلاں ٹائم ہے، جس نے گھڑی ملانی ہو فلاں ٹائم کے ساتھ ملا لو۔ اسی طرح پہلے وقت کے علماء نے اس کو لوہے پر کھود کر لکھوا لیا تاکہ قرآن پاک محفوظ ہو جائے صدیوں سلامت رہے اور اگر کبھی کہیں قرآن مجید میں کسی لفظ کے لکھنے میں کوئی شبہ وارد ہو تو اس قرآن مجید کے لفظ کو اس سٹینڈرڈ کے ساتھ لا کر ملا لیا جائے۔ وہ قرآن مجید کا سٹینڈرڈ بھی موجود ہے۔
اللہ تعالیٰ کی شان کہ چھوٹے چھوٹے نسخے بھی موجود ہیں۔ کئی ایسے کاتب تھے جو باریک لکھنے میں ماہر تھے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو مختلف صفات دی ہیں۔ وہ باریک لکھنے میں ماہر تھے، چنانچہ ایک کاتب کے بارے میں آتا ہے کہ چاول کے ایک دانے کے اوپر قل ھو اﷲ کی پوری سورۃ کو لکھ لیا کرتے تھے۔ ایک چاول کے اوپر کتنا باریک لکھتے ہوں گے، اتنا باریک نویس کہ ایک چاول کے اوپر پوری سور ۃ قل ھو اﷲ احد کو لکھ لیا کرتے تھے۔ ایسے بھی کاتب تھے۔
چنانچہ ہم نے سمر قند کی ایک لائبریری میں ایک چھوٹا سا قرآن مجید دیکھا، بالکل اتنا چھوٹا سا جیسے کوئی تعویز سا ہوتا ہے۔ اور لکھنے والے نے اس کو ہاتھ سے لکھا تھا۔ اور پھر ہم نے وہاں پر ایک اور قرآن مجید بھی دیکھا، وہ پتوں کے اوپر لکھا ہوا تھا۔ بالکل اس کا صفحہ ہم نے دیکھا جیسے بڑے پتوں کا کوئی درخت ہو تو اس کے پتے لے لئے جائیں، خشک کر لئے جائیں۔ اللہ کی شان انہوں نے پتوں پرکوئی کیمیکل لگایا تھا یا کیا؟ پتوں کی رگیں نظر آتی تھیں، پتے صاف نظر آتے تھے۔ اور اس کے اوپر قرآن پاک لکھا ہوا تھا۔ وہ کہنے لگے کہ اس کی تاریخ بنتی ہے جب کاغذ ایجاد نہیں ہوا تھا۔ اس وقت لوگ پتوں پر قرآن مجید لکھ کر اس کی جلد بنا کے رکھا کرتے تھے۔ وہ قرآن مجید بھی آج دنیا میں موجود ہے۔ تو یہ قرآن مجید لکھنے کا بھی سلسلہ عجیب ہے۔(ج 27ص92)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

