پھر مجھے اللہ کب دے گا؟
ایک بوڑھی عورت تھی۔ وہ بے چاری نادار تھی، معذورسی تھی۔ اسے روٹی ملتی نہیں تھی۔ وہ تڑپتی تھی اور گھروں سے جا کر مانگتی تھی۔ کبھی کسی کے پاس کچھ ہوتا تو وہ دے دیتا اور جس کے پاس نہ ہوتا، وہ کہتا: اچھا بی بی ! اللہ دے گا۔ اللہ دے گا۔ اللہ تعالیٰ کی شان کہ اس بڑھیا کی وفات ہو گئی۔ کسی کو خواب میں ملی تو اس نے پوچھا: سنائیں آگے کیا معاملہ ہوا؟ کہنے لگی: میں اللہ رب العزت کے حضور پیش ہوئی فرشتوں نے مجھ سے پوچھا: کیا لائی ہو؟ میں رونے لگ گئی۔ میں نے کہا: میں توساری زندگی در در کی ٹھوکریں کھاتی رہی، جدھر ہاتھ پھیلاتی تھی، وہی کہتا تھا: اللہ دے گا، اللہ دے گا۔ اب میں اللہ کے حضور آئی ہوں، میں تو ساری عمر سنتی رہی کہ اللہ دے گا، اورتم پوچھتے ہو کہ کیا لے کر آئی ہو، تو مجھے اللہ کب دے گا؟ میری یہ بات اللہ کو ایسی پسند آئی کہ اسی بات پراللہ نے میری مغفرت کردی۔(ج 26ص54)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

