پردہ، لباس اور زینت سے متعلق احادیث نبویہ (دوسری قسط)۔
(۲)
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
۔(۳) حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ عورت شیطان کی صورت میں سامنے آتی ہے اور شیطان کی صورت میں واپس جاتی ہے ( مطلب یہ ہے کہ عورت کے ذریعہ شیطان لوگوں کو گمراہ کرتا اور بد نگاہی کے گناہ میں مبتلا کرتا ہے )۔ (رواہ مسلم)
۔(۴) حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جوعورت خوشبو
لگا کر مردوں کے پاس سے گذرے تاکہ وہ اس کی خوشبو سونگھیں ، وہ عورت زنا کار ہے اور ہر آنکھ جو اس کو دیکھے
زنا کار ہے۔ (رواہ النسائی وابن خزیمہ )
۔(۵) حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ عورت سراپا پوشیدہ رہنے کے قابل ہے، جب وہ باہر نکلتی ہے تو شیطان اس کی تاک میں لگ جاتا ہے۔ (رواہ الترندی) یہ حدیث نہایت بلاغت اور وضاحت سے عورت کو پوشیدہ رہنے کی تاکید اور باہر نکلے کو شیطانی فتنہ کا سبب ہونا بیان کر رہی ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

