نکاح کی مجلس اور اس میں خصوصی اجتماع
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
حضور ﷺ نے جب حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا عقد نکاح فرمایا تو ارشادفرمایا کہ اے انس ! جاؤاور ابوبکر، و عمر، و عثمان، وطلحہ، وزبیر اور انصار کی ایک جماعت کو بلالاؤ۔ اس سے معلوم ہوا کہ نکاح کی مجلس میں اپنے خاص لوگوں کو مدعو کرنے میں کچھ مضائقہ نہیں ، اور حکمت اس میں یہ ہے کہ نکاح میں اشتہار و اعلان ہوجائے جو کہ مطلوب ہے ، مگر اس اجتماع میں غلو و مبالغہ نہ ہو ، وقت پر بلا تکلف جو دوچار آدمی قریب و نزدیک کے جمع ہوجائیں وہ کافی ہیں۔(صفحہ ۱۹۰،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

