میں نے ڈاڑھی کیسے رکھی

میں نے ڈاڑھی کیسے رکھی

ہمارے مہربان دوست محترم پروفیسر حکیم عبدالرشید غوری صاحب نقشبندی نے یہ واقعہ سنایا کہ ملتان میں اسلامیہ طبیہ کالج میں طالب علمی کے دوران ہمارے ایک کلاس فیلو محمد مسعود بھٹہ صاحب (سابق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ پائلٹ سکول ملتان) تھے جوکہ نہایت شریف النفس تھے، ایک مرتبہ وہ چند دنوں کی چھٹیوں کے بعد کالج آئے تو ان کے چہرے پر داڑھی کا نور تھا جبکہ اس سے قبل وہ ایک ماڈرن ٹائپ کے نوجوان تھے کہ روزانہ شیو کرکے آتے اور پینٹ پتلون استعمال کرتے ، اس مبارک تبدیلی پر حیرانگی ہوئی۔ کلاس ٹائم کے بعد ہم نے ان سے پوچھا کہ یہ مبارک تبدیلی کیسے رونما ہوئی؟ کیا کسی بزرگ کا وعظ سنا ہے یا کسی کتاب یا مضمون کا مطالعہ دل کی دُنیا پر اثرانداز ہوا ہے۔ اس سوال پر انہوں نے پہلے تو جواب دینے سے انکار کیا لیکن جب ہماری طرف سے اصرار بڑھا تو انہوں نے آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ ہمیں یہ بتایا کہ میں نے چند دن قبل اپنا اور اپنی والدہ کے لیے حج فارم پُر کرکے جمع کرایا ۔ اسی رات خواب میں مجھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کیا اس شکل و صورت کے ساتھ میرے پاس آؤ گے؟
صبح میری آنکھ کھلی تو میں نے داڑھی منڈوانے سے توبہ کرلی اور پھر کبھی شیو کرانے کا نہیں سوچا۔ مسنون داڑھی کی برکت سے مجھے قرآن کریم کا مطالعہ کرنے کی توفیق ملی اور دیگر نیک اعمال کی بجا آوری کا بھی موقع ملا۔ میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو روزِ محشر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے اور ہمیں اپنی شکل و صورت اور دیگر تمام اُمور میں اسوۂ حسنہ کے اتباع کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں دونوں جہانوں کی ابدی کامیابیوں سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more