میرے اندر کا مسلمان بیدار ہوگیا

میرے اندر کا مسلمان بیدار ہوگیا

جب میرا بچہ بڑا ہوا اور پڑھنے لکھنے کے لائق ہوا تو میں نے دیکھا کہ میری بیوی جو عیسائی ہے وہ میرے بچے کو عیسائی مذہب کی تعلیم دے رہی ہے اس وقت اچانک میرے اندر کا مسلمان بیدار ہوا اور میرے اندر سے غیرت نے مجھے للکارا کہ یہ تیرا بیٹا ہے اور عیسائی بن رہا ہے اس کو ماں عیسائیت کی تعلیم دے رہی ہے اس دن سے میرے دل میں انقلاب پیدا ہوا اور میں نے سوچا کہ میں اسے روکوں۔
میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ یہ میرا بیٹا ہے‘ تم اسکو عیسائیت کی تعلیم نہیں دے سکتیں‘ بیوی نے کہا کہ کیوں نہ دوں؟ یہ میرا بھی بیٹا ہے اور میں جس چیز کو حق سمجھتی ہوں اور صحیح سمجھتی ہوں‘ اسی کے مطابق میں اپنے بیٹے کو تعلیم دوں گی‘ آپ کو روکنے کا کوئی حق نہیں۔
میں نے کہا کہ نہیں تمہارا مذہب حق نہیں ہے ہمارا مذہب حق ہے‘ اس نے کہا کہ کیوں حق ہے بتائو؟
اب جب بات کرنی شروع کی تو مجھے زیادہ معلومات نہیں تھیں‘ نتیجہ یہ ہوا کہ جب بھی میں بحث کرتا تو وہ جیت جاتی اور میرے پاس جواب نہ بن پاتا‘ یہ سب کچھ ہوتا رہا‘ اس کشمکش کی وجہ سے میں تھوڑا سا نماز‘ روزہ کی طرف بھی متوجہ ہوگیا۔ لیکن جب بھی بحث کرتا ہوں تو میں اس کو قائل نہیں کرپاتا‘ وہ میرے بچوں کو خراب کررہی ہے‘ عیسائی بنا رہی ہے‘ خدا کیلئے میری مدد کیجئے۔
یہ اس مسلمان کے خط کا مضمون تھا میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی یا اللہ !بیچارہ اس مشکل میں مبتلا ہے ایسی کوئی تدبیر میرے دل میں ڈال دیجئے کہ اس کا مسئلہ حل ہوجائے۔

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more