منافع دنیا کے دو درجے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ خوب سمجھ لیجئے، منافع دنیا کے دو درجے ہیں :(ا) ایک وہ کہ جس میں ضرر نہ ہو دین کا(۲) دوسرا وہ جس میں ضرر ہو دین کا۔ مولوی پہلے درجہ کے حامی ہیں اور دوسرے کے ماحی(مٹانے والے) ہیں جیسا کہ گورنمنٹ کو حامی ترقی دنیا کہا جاتا ہے اور وہ اس کی حمایت کرتی ہے کہ رعایا ترقی کرے مگر باوجود حمایت ِ ترقی کے یہ بھی گورنمنٹ ہی کا قانون ہے کہ ڈکیتی جرم ہے حالانکہ وہ بھی ترقی ہے اور ترقی بھی کیسی کہ ایک رات میں آدمی مالا مال ہوجائے مگر گورنمنٹ اس ترقی کی حامی نہیں ماحی ہے۔(دو قسمیں، صفحہ ۱۸۸)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات مختلف تعلیمات، اصطلاحات اور دیگر احکامات کی دو تقسیموں کو بیان کرنے کے لئے ہیں تاکہ وضاحت کے ساتھ دین شریعت کو سمجھا جا سکے ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (بدعت کی حقیقت)۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (اسلامی شادی)۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

