ملفوظات کمالات اشرفیہ (تعارف کتاب) (131)۔
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی تعلیمات آج بھی مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ آپکے ملفوظات نہ صرف عوام کے لئے بلکہ خواص کے لئے بھی راہنما ہیں۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ بھی حضرت حکیم الامت کے ملفوظات و مواعظ پڑھنے کی تلقین فرماتے ہیں۔
آج سے قریب تین سال پہلے ڈاکٹر فیصل صاحب نے ملفوظات حکیم الامت کو تسہیل کے ساتھ اور الگ الگ ملفوظ کی شکل میں پھیلانے کا عزم کیا تھا۔ جو کہ پوری استقامت اور لگن کے ساتھ تاحال جاری وساری ہے۔ اب تک سینکڑوں ملفوظات لاکھوں لوگوں تک پہنچ چکےہیں۔ روزانہ دو یا تین ملفوظ علیحدہ پوسٹ کی شکل میں واٹس ایپ گروپ(بنام علوم و معارف اشرفیہ) میں شیئر کردئیے جاتےہیں۔
الحمدللہ یہ کام بڑے بڑے علمائے کرام کی سرپرستی میں ہورہا ہےاور سبھی حضرات اس سے فائدہ حاصل کررہےہیں۔
اس دوران بہت سارے نئے متعارفین کو شوق پیدا ہوتا ہے کہ ملفوظات حکیم الامت کتابی شکل میں بھی ہمارے سامنے موجود ہوں تاکہ ہم اپنے گھر میں اسکا مسلسل مطالعہ کا معمول بنائیں۔ تو اسکے لئے ادارہ تالیفات اشرفیہ (ملتان)نے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ یقیناً داد کے لائق ہیں۔ اور حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی تعلیمات کو محفوظ کرنے اور عوام تک پہنچانے کا جو مبارک کام تالیفات اشرفیہ کے حصے میں آیا وہ اور کسی کو نہ مل سکا۔
خطبات حکیم الامت کی 32 جلدیں، ملفوظات حکیم الامت کی 32 جلدیں، مقالات حکیم الامت کی 34 جلدیں، کلید مثنوی کی 10 جلدیں، اشرف السوانح، امداد الفتاویٰ اور اس طرح کی تمام تالیفات اب تک سو سے زائد جلدوں میں محفوظ ہوچکی ہیں۔ اور مزید نایاب کتابیں اور نسخے حاصل کرنے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔
البتہ اب مبتدی حضرات کے لئے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہم سب سے پہلے کون سی کتاب کا مطالعہ کریں اس کے لئے ڈاکٹر حنیف کمال پاشاصاحب(زیر تربیت حضرت شیخ الاسلام مدظلہ العالی)لکھتے ہیں کہ سیدی وسندی حضرت والا مدظلہم العالی زیر تربیت لوگوں کو ملفوظات کمالات اشرفیہ کے مطالعہ کی ہدایت فرماتے ہیں۔
اس کتاب میں حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے جملہ خلفائے کرام کے پسندیدہ 1000 منتخب ملفوظات جمع کئے گئے ہیں جو کہ حسن العزیز، التشرف، تربیت السالک، اشرف المعمولات، کمالات امدادیہ، امداد الفتاوی اور الافاضات الیومیہ سے انتخاب شدہ ہیں۔
نہایت عام فہم، مختصر اورمنتخب ملفوظات کا یہ مجموعہ عام لوگوں کے لئے بھی مفید ہے اور ملفوظات کی مجلس منعقد کرنے کے لئے بھی لاجواب ہے۔ تو مبتدی حضرات کو چاہئے کہ وہ اس کتاب سے ملفوظات کا مطالعہ شروع کریں !!!
نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
Visit https://readngrow.online/ for FREE Knowledge and Islamic spiritual development.
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

