مخلوق خدا کی رعایت

مخلوق خدا کی رعایت

حضرت مولانا سید اصغر حسین صاحب رحمہ اللہ جوکہ دیوبند کے بزرگ گزرے ہیں۔ ان کے حالات میں لکھا کہ
آپ جس دن جلدی مدرسہ سے گھر جاتے تو مکمل راستہ جوتا پہن کر ہی جاتے تھے لیکن جب کبھی تاخیر سے رات ہوجاتی تو چلے چلتے راستہ میں ایک جگہ جوتے اتار کر ہاتھ میں لے لیتے اور تھوڑا سا آگے جاکر پھر جوتا پہن لیتے جب دیگر احباب کو حضرت کے اس عمل کا علم ہوا تو انہوں نے اس طرح جوتا اتارنے کی وجہ پوچھی مگر حضرت نے پہلے تو ٹالنے کی کوشش کی مگر جب اصرار کیا گیا تو فرمایاکہ اصل میں اس جگہ ایک طوائفہ کا گھر ہے اور جب رات کو مجھے تاخیر ہوجاتی ہے تو میں جوتا ہاتھ میں اس لئے پکڑتا ہوں کہ اگر میں جوتے پہن کر گزروں گا تو اس سے آواز پیدا ہوگی اور وہ عورت سمجھے گی کہ شاید گاہک آرہا ہے مگر جب میں گزر جائوں گا تو اس کی دل شکنی ہوگی اور جب میں جلدی جاتا ہوں تو اس وقت یہ احتمال نہیں ہوتا کیونکہ اس وقت لوگوں کی چہل پہل ہوتی ہے۔ اس لئے دل شکنی کا احتمال نہیں ہے تو میں جوتا بھی نہیں اتارتا۔(محاسن اسلام شمارہ ۸۲۰)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more