متبع سنت ہی کامل ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ بہت سے فقراء صوفیوں کی صورت بنائے پھرتے ہیں اور میلے کچیلے اور نشہ کے شوقین اور گالیاں بکتے ہوئے، جن کو لوگ پہنچا ہوا خیال کرتے ہیں ۔حقیقت یہ ہے کہ اگر یہ وضع اللہ تعالیٰ کو پسند ہوتی تو انبیاء کو ایسی ہی وضع میں بھیجتے اور ان کے ایسے حالات رکھتے۔ معلوم ہوا کہ جس وضع اور حالت میں انبیاء آئے وہی مطلوب ہے ، دیگر حالات مطلوب نہیں ہیں۔ مقصود تو آپ ﷺ کی اطاعت ہے ، جو شخص آپ ﷺ کی سنت کا پابند ہو وہی کامل ہوسکتا ہے۔ اب دکاندار پیروں نے عجیب عجیب جال پھیلا رکھے ہیں ۔ عوام ہیں کہ ایسوں کے فوراً معتقد ہوجاتے ہیں۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۶۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

