فرعون کا فتویٰ

فرعون کا فتویٰ

ایک مرتبہ حضرت جبرئیل علیہ السلام فرعون کے پاس ایک استفتاء (سوال نامہ) لے کر آئے جس کا مضمون یہ تھا کہ اس غلام کے بارے میں کیا فتویٰ ہے جو آقا کے مال و نعمت میں پلا، پھر اس غلام نے اپنے آقا کی نعمت کا کفران (ناشکری) کیا اور اس کا حق نہ مانا اور خود آقا ہونے کا دعویٰ کردیا تو ایسے غلام کا کیا حکم ہے؟ فرعون نے اپنے ہاتھ سے اس کا جواب لکھا کہ ایسے غلام کی سزا یہ ہے کہ اس کو سمندر میں ڈبو دیا جائے اور اس فتویٰ پر حضرت جبرئیل علیہ نے فرعون کے دستخط بھی لے لیے۔۔۔ فرعون نے اپنے قلم سے لکھ دیا کہ یہ وہ جواب ہے جو ابوالعباس ولید بن مصعب یعنی فرعون نے لکھا ہے۔۔۔ جب فرعون غرق ہونے لگا اور اپنا ایمان ظاہر کرنے لگا تو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے اس کے ہاتھ کا لکھا ہوا فتویٰ اس کو دکھایا اور فرمایا کہ یہ تیرے فتوے کے بموجب تیرے ساتھ ہورہا ہے۔۔۔ (از معارف کاندھلوی)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more