عیدین میں عمدہ کھانا کھانے اور نفیس کپڑے پہننے کی ضرورت

عیدین میں عمدہ کھانا کھانے اور نفیس کپڑے پہننے کی ضرورت

ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

ارشاد فرمایا کہ جب عید کا دن خدا تعالیٰ کی طرف سے بندوں کے لئے خاص ضیافت و مہمان نوازی کا دن ہے تو اس میں ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ کی یہ خاص ضیافت و مہمانی عمدہ اور نفیس کھانوں سے ہو اور اس کی قدر کی جائے۔ لہذا اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں سے خدا تعالیٰ کی طرف سے عمدہ کھانے پکائے جائیں اور کھانے پینے اور لباس میں جائز حد تک وسعت کی جائے کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ کی دعوت اور مہمان کی تعظیم و تکریم پائی جاتی ہے اور چونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی مہمانی کا دن ہے اس لئے مومن کو چاہئے کہ کھانے میں توسیع کرے(یعنی خوب جی کھول کر کھائے پکائے) اور غریبوں کی خبر گیری کرے۔

نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ کثرتِ اختلاط سے باہم دوستی ہوجاتی ہے جس میں بعض دفعہ اپنے راز دوسرے پر ظاہر ہوجاتے ہیں۔ پھر یہ دوست اپنے دوسرے دوستوں پر ان...

read more

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ اتحاد و اتفاق میں اس کی ضرورت ہے کہ اتنا اختلاط بھی نہ ہو کہ اپنے خاص اسرار (راز کی باتیں) دوسروں سے ظاہر کر دے کیونکہ ممکن ہے کہ کسی وقت...

read more

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ جیسے مخلوق کو دکھانے کے لئے عمل کرنا ریاء ہے، اسی طرح ان کے دیکھنے کی وجہ سے...

read more