عمل بقدرِ استطاعت
ارشاد فرمایا کہ بندہ اپنی بس بھر کوشش کرے، نتیجہ سے بالکل بے پرواہ ہو کر ۔ یہ خیال نہ ہو کہ یہ کام تو ممکن نہیں ہے یا بہت مشکل ہے یا میرے بس میں نہیں بلکہ کمر بستہ ہو کر ہمت کرے اور حسب ِ استطاعت کوشش شروع کردے، نتیجہ اللہ کے سپرد کرتے ہوئے۔ جس طرح حضرت یوسف علیہ السلام اپنے رب کی پناہ لے کر اٹھے اور بند دروازے کی طرف بھاگے ۔وہیں زمین پر سجدے میں نہیں گر پڑے کہ گڑگڑا کر اللہ سے دعا شروع کردیں اور زلیخا سے منت سماجت !بلکہ آپ علیہ السلام فوراََ عملی اقدامات کی طرف مائل ہوئے، جو بس میں تھا وہ کیا ۔
( مؤرخہ۱۳ رمضان المبارک بمطابق ۱۸ مئی ۲۰۱۹ء،بروز ہفتہء، بمقام جامع مسجد،اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

