صوفیہ کی صحبت سے کچھ اور رنگ چڑھتا ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ ان حضرات (صوفیہ) کی صحبت سے کچھ اور ہی رنگ ہوجاتا ہے ۔ مفتی الٰہی بخش کاندھلویؒ خاتم مثنوی نے ایک موقع پر حضرت سید احمدصاحب شہیدؒ کی نسبت یہ فرمایا تھا کہ ہم تو صندوق ہیں جواہرات کے اور یہ جوہری ہیں ۔ اور یہ بھی فرماتے تھے کہ ہم نے جو قرآن شریف پہلے پڑھا تھا وہ اور طرح کا معلوم ہوتا تھا اور اب سید صاحب کی برکت سے اور طرح کا معلوم ہوتاہے(یعنی صحبت ِ اہل اللہ کی برکت سے علوم و معارف ِ قرآن کے فیضان میں بدرجہا فرق معلوم ہوتا ہے)۔ (آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۴۴)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

