سلاطین اور اہل اللہ میں فرق

سلاطین اور اہل اللہ میں فرق

ایک مرتبہ سرہند گئے تو ایصال ثواب کے لئے حضرت محمد خواجہ معصوم رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کی طرف جانا تھا۔ اتنی اچھی سڑک جا رہی تھی لیکن درمیان میں ایک قبر آ گئی، بڑی حیرت ہوئی۔ پوچھا کہ جی قبر پہلے تھی اور سڑک بعد میں بنی یا سڑک پہلے تھی کسی نے قبر بعد میں بنائی؟ تو جو جانشین تھے انہوں نے جواب دیا کہ سڑک پہلے تھی، قبر بعد میں بنائی۔ میں نے کہا: جی اتنا صاف اور اچھا راستہ اور درمیان میں قبر بنادی؟ اس نے کہا کہ حضرت کا ایک مرید تھا جو افغانستان کا بادشاہ تھا۔ اس نے وصیت کی تھی جب میں فوت ہو جائوں تو جو راستہ میرے شیخ کی قبر کو جا رہا ہے مجھے اس راستے میں دفن کرنا، ان کو ایصال ثواب کرنے والے مجھے بھی کچھ پڑھ کر بخش دیا کریں گے۔
تو بتانے کا مقصد یہ کہ دنیا کے بادشاہوں کے خادم عام لوگ ہوتے ہیں، اللہ والوں کے خادم دنیا کے بادشاہ ہوتے ہیں۔(ج 33ص198)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more