سفارش کا واقعہ

سفارش کا واقعہ

ملتان کے قریب علاقہ تونسہ میں ایک بندے کے ہاتھ سے قتل ہوگیا۔۔۔۔ قاتل حضرت خواجہ تونسوی رحمہ اللہ کے پاس آیا اور عرض کی کہ حضرت مجھ سے غلطی ہوگئی ہے آپ فیصلہ کرادیں۔۔۔۔۔۔ حضرت خواجہ رحمہ اللہ مقتول کے گھر گئے پہلے دعا پڑھی پھر مقتول کے والد سے تعزیت کی۔۔۔۔۔۔۔ حضرت نے فرمایا کہ میں تمہارے پاس ایک کام کیلئے آیا ہوں۔۔۔۔۔ وہ قاتل میرے پاس بیٹھا ہے اور فیصلہ کرنا چاہتا ہے۔۔۔۔۔۔ یہ سن کر مقتول کاوالد رو پڑا اور کہا جب آپ اس کی سفارش فرما رہے ہیں تو میں اپنا بیٹا مفت میں بخش دیتا ہوں بس میں نے مقتول کو معاف کردیا۔۔۔۔۔۔ مزید اس نے کہا حضرت آپ کے آنے پر اتنی خوشی ہوئی کہ میرے جتنے بھی بیٹے ہیں اگر یکے بعد دیگرے قتل ہوجائیں تو آپکے کہنے پر میں سارے قاتلوں کو معاف کردوں گا۔۔۔۔۔ روتے ہوئے اس نے مزید کہا حضرت آپ ادھر سے پیغام بھجوا دیتے ۔۔۔۔۔آنے کی زحمت نہ فرماتے۔۔۔۔۔ سچ ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کا ہوجاتا ہے تو اسے اللہ تعالیٰ ایسی مقبولیت عطا فرمادیتے ہیں۔۔۔۔ (نافع السالکین)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more