زہر کے بے اثر ہونے کا واقعہ
ابو مسلم خو لا نی رحمہ اللہ کی ایک لونڈی تھی جو ان سے بغض و عداوت رکھتی تھی اور ان کو زہر پلاتی تھی لیکن وہ ان پر کچھ اثر نہ کرتا تھا جب اس طرح ایک عرصہ گزر گیا تو اس لونڈی نے ابومسلم سے کہا کہ میں نے تمہیں زمانہ دراز تک زہر پلا یا مگر وہ تم پر اثر انداز نہیں ہوا ۔۔۔۔ ابو مسلم نے اس سے کہا کہ تو یہ کیوں کرتی رہی ہے ؟ اس نے یہ کہا کہ تم بہت بوڑھے ہو گئے ہو ۔۔۔۔ ابومسلم نے اس سے کہا کہ زہر کے اثر نہ کرنے کی وجہ یہ ہے میں کھانے اور پینے کے وقت بسم اللہ الرحمن الرحیم کہتا ہوں ۔۔۔۔ پھر انہوں نے اس لونڈی کو آزاد کردیا ۔۔۔۔ ( انوار محبوبی ص ۶۲،۶۳)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

