ذکر کے دو فائدے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ ذکر کے دو فائدے ہیں۔ اوّل تو گناہ معاف ہوں گے، یہ تو آخرت کا ثمرہ ہے اور دنیا میں یہ کہ دل کو چین نصیب ہوگا، اس لیے کہ ارشاد ہے *الا بذکر الله تطمئن القلوب* یعنی خبردار رہو! اللہ ہی کی یاد سے دلوں کو چین نصیب ہوتا ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

