دینداری کی برکت

دینداری کی برکت

ہمارا کاروبار کئی ممالک میں پھیلا ہوا تھا۔۔۔ میں جرمنی کے جس آفس میں کام کرتا تھا وہاں ایک جرمن لڑکی تھی۔۔۔ آفس کا ہر آدمی اسی کوشش میں رہتا کہ اس جرمن لڑکی سے تعلق ہوجائے۔۔۔ وہ بڑی سمجھدار لڑکی تھی کسی کو اس سے بات کرنے کی جرأت نہ ہوتی تھی۔۔۔ صرف دوپہر کے کھانے میں اکٹھے ٹیبل پر معمولی ملاقات ہوجاتی۔۔۔ ایک مرتبہ میںنے رمضان المبارک کے روزے رکھے۔۔۔تو اس نے دوپہر کے کھانے میں غیر حاضری کا سبب پوچھا۔۔۔
میں نے بتایا کہ میں مسلمان ہوں اور ہم سال میں ایک ماہ یعنی رمضان میں روزے رکھتے ہیں پھر میں نے اسے اسلام کے بارے میں مزید بتایا اور دل میں یہی تھا کہ اس بہانے چلو اس کے ذرا قریب ہونے کا موقع مل جائے گا۔۔۔
میں نے اسے ایک اسلامی کتاب دی اور اس کا کچھ ذہن اسلام کی طرف مائل ہونے لگا۔۔۔ ایک دن کہنے لگی کہ میں اس مرتبہ چھٹیاں ترکی میں گزاروں گی تاکہ وہاں اسلام پر ریسرچ کرسکوں۔۔۔
میں نے جرمن لڑکی کو ترغیب دی کہ ترکی کے بجائے پاکستان لاہور چلو وہاں اس ریسرچ کا زیادہ موقع ملے گا۔۔۔
بالآخر کچھ بحث کے بعد وہ میرے ساتھ پاکستان چلنے پر رضا مند ہوگئی۔۔۔ میں نے گھر فون کرکے اپنی بہنوں اور والدہ کو بھی بتا دیا۔۔۔
ہم طے شدہ پروگرام کے مطابق پاکستان آگئے جرمن لڑکی کو میری بہنوں نے خوب ہاتھوں ہاتھ لیا اور دو چار دنوں کے بعد کہا دیکھو یہ ہمارا بھائی کتنا خوبصورت نوجوان ہے اگر تم راضی ہو تو تمہاری شادی اس کے ساتھ کردیتے ہیں۔۔۔
جرمن لڑکی بہنوں کی یہ بات سن کر کہنے لگی۔۔۔
میں نے اس سے شادی نہیں کرنی۔۔۔
ہمارے ایک غریب چچا کا بیٹا جامعہ اشرفیہ لاہور میں علم دین حاصل کرکے عالم بن گیا۔۔۔ ایک دن وہ جرمن لڑکی کہنے لگی میں نے اس عالم سے دو مسئلے پوچھنے ہیں۔۔۔ وہ غریب عالم ایک دینی کتاب دینے کیلئے گھر آیا تو جرمن لڑکی بولی۔۔۔
۔’’میں آپ سے نکاح کرنا چاہتی ہوں‘‘۔۔۔
جرمن سے ساتھ لے آنے والا امیر کبیر نوجوان حیران رہ گیا کہ ہم نے اتنی محنت کی اور یہ ہے کہ ایک غریب مولوی سے نکاح کرنے کی از خود فرمائش کررہی ہے۔۔۔ چنانچہ والدین کی رضا مندی سے دونوں کا نکاح ہوا اور اگلے دن مولانا صاحب اپنی جرمن بیوی کے ساتھ جرمن روانہ ہوگئے۔۔۔
جامعہ اشرفیہ میں پڑھنے والا چٹائیوں پر بیٹھ کر علم دین حاصل کرنے والے کے خواب و خیال میں بھی نہ تھا کہ رحمت خداوندی کس طرح متوجہ ہے کہ جس لڑکے کو خاندان والوں نے کوشش کرکے جرمنی بھیجا وہ ناکام رہا اور جسے والدین نے علم دین سکھایا لوگوں کے طعنے سنے کہ تجھے کوئی بھی اپنی بیٹی کا رشتہ نہیں دے گا۔۔۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کیلئے کیسا انتظام کیا، واقعی اللہ تعالیٰ بڑے قدر دان ہیں ہر معمولی قربانی پر بھی نواز دیتے ہیں۔۔۔ آپ نے دیکھا کہ دین اور اس کی تعلیم کی برکت سے آخرت بھی درست ہوئی اور دنیا بھی دوسروں کیلئے قابل رشک بن گئی۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی دیندار بنائے۔۔۔ آمین

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more