دوسروں کی تحقیر سے احتراز اور حسن ظن کی ضرورت

دوسروں کی تحقیر سے احتراز اور حسن ظن کی ضرورت

ملفوظات حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

ارشاد فرمایا کہ ہمیں اپنے تھوڑے سے علم اور تھوڑے سے تقدس پر اس قدر ناز ہے کہ جہاں ذرا تسبیح ہلائی اور بزرگ ہوگئے۔ اب ساری دنیا سے جھگڑتے پھرتے ہیں۔ آپ کو کیا خبر ہے کہ آپ کا سارا تقدس دھرا رہ جائے اور جن سے آپ جھگڑتے پھرتے ہیں ان کی آناً فاناً منزل تک رسائی ہوجائے ۔ ابھی کیا خبر کہ مرتے وقت ہم کس حال میں ہوں گے ، اللہ ہی بہتر جانتا ہے، ابھی تو کشتی منجدھار میں ہے۔ یہ فکر تو ایسی ہے کہ اس کے بعد نہ کسی کو کافر بنانے کی فکر اور نہ کسی کو فاسق کہنے کی فکر ہوتی ہے۔ میں اصلاح کو منع نہیں کرتا مگر کسی کو حقیر نہ سمجھو کیونکہ یہ تو تکبر ہے، خدا جانے انجام کیا ہوگا۔ شیطان کو دیکھو کہ آٹھ لاکھ برس تک عبادت کرتا رہا مگر ایک بات سے انکار کر کے مردود ہوگیا۔

نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی چنانچہ سلف سے لے کر خلف تک اختلافی مسائل میں ایسے ہی جامع افراد کی تقلیدِ معین بطور دستور العمل کے شائع ذائع رہی ہے اور قرنِ صحابہ ہی سے اس کا وجود شروع ہوگیا تھا۔ مثلاً حدیث حذیفہ میں جس کو ترمذی نے روایت کیا ہے، ارشادِ نبوی ہے:انی...

read more

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ اپنے رسالہ ’’اجتہاد و تقلید‘‘ کے آخر میں تحریر فرماتے ہیں:۔۔۔۔۔ساتھ ہی اس پر غور کیجئے کہ اس ہرجائی پن اور نقیضین میں دائر رہنے کی عادت کا...

read more

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار غور کیا جائے تو شرعی اصطلاح میں ان ساتوں سنابل کا خلاصہ چار ارکان:۔۔ 1ایمان 2اسلام 3احسان 4 اور اعلاء کلمۃ اللہ ہیںجو حقیقتاً انہارِ اربعہ ہیں۔ ’’نہران ظاہران و نہران باطنان‘‘ ایمان و احسان باطنی نہریں ہیں اور اسلام و اعلاء کلمۃ اللہ...

read more