دل کی دُنیا بدل گئی

دل کی دُنیا بدل گئی

حضرت سید نفیس شاہ صاحب رحمۃا للہ علیہ نے فرمایا کہ ہر فتنہ کے ساتھ سحر ہوتا ہے۔۔۔ حضرت شاہ عبدالقادر رائے پوری رحمۃ اللہ علیہ کے ایک عقیدت مند مولوی عبدالمنان پنجابی تھے۔۔۔ ایک دفعہ سرراہ جوگی کے پاس رُک گئے، اس نے سحر کردیا۔۔۔ واپس آئے تو طبیعت پر ہندو ہو جانے کے خیالات کا ہجوم ہوگیا۔۔۔بھاگم بھاگ حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا رحمۃ اللہ علیہ کے پاس گئے۔۔۔ انہوں نے فرمایا۔۔۔۔ فوراً رائے پور چلے جائو۔۔۔ حاضر ہوئے۔۔۔ حضرت رائے پوری رحمۃ اللہ علیہ سے صورتحال عرض کی۔۔۔ آپ نے خدام سے فرمایا کہ اسے فوراً سلا دو۔۔۔۔وہ تین دن سویا رہا۔۔۔ بیدار ہواتو کہا کہ میں رائے پور سے جاتا ہوں۔۔۔۔
میرے قلب کی وہی کیفیت ہے۔۔۔ ہندو ہو جانے۔۔۔ اسلام کو چھوڑنے اور مرتد ہو جانے پر دل مجبور کرتا ہے۔۔۔ اتنے میں حضرت رائے پوری رحمۃ اللہ علیہ صبح کی سیر سے واپس تشریف لائے۔۔۔ مولوی عبدالمنان نے عرض کی کہ مجھے اجازت، میرے دل کی وہی کیفیت ہے، ہندو ہونا چاہتا ہوں۔۔۔ حضرت رائے پوری رحمۃ اللہ علیہ نے شہادت کی انگلی سے اس کے دل کی طرف (چبھونے) کا اشارہ کیا اور فرمایا کہ مولوی صاحب! اللہ تعالیٰ کے ایسے بندے اب بھی موجود ہیں جو یوں اشارہ کریں تو دل کی دُنیا بدل جائے۔۔۔ اشارہ کرتے ہی ان کے دل کی دُنیا بدل گئی اور جوگی کے سحر کا اثر جاتا رہا۔۔۔ (حیات نفیس)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more