خود کو راحت پہنچانا گناہ نہیں

خود کو راحت پہنچانا گناہ نہیں

ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

فرمایا کہ ایک صاحب بے تکلفی سے کہتے تھے کہ تم نفس پروری بہت کرتے ہو۔ میں نے کہا کہ یہ تو صغریٰ ہوا ل، اب اس کے ساتھ کبریٰ ملاؤ کہ جو نفس پروری کرے وہ مجرم اور گنہگار ہے۔ بدوں اس کبریٰ کے مطلوب تو حاصل نہیں ہوتا۔ کیا اپنے نفس کو بقدرِ ضرورت راحت پہنچانا کوئی معصیت ہے؟ وصل صاحب نے عرض کیا کہ اس سے تو اوروں کی بھی راحت ہے۔ فرمایا کہ خیر جی اسے تو کون دیکھتا ہے مگر واقعہ یہی ہے کہ راحت کی رعایت مسنون ہے۔ اپنی راحت کے لئے حدیث *ان لنفسک علیک حقا* اور *من شاق شاق الله علیه* وغیرہما کافی ہے اور دوسروں کی راحت جس حدیث میں مصرح ہے، وہ حدیث مسلم شریف میں ہے کہ حضور ﷺ کے یہاں چند مہمان آئے۔ کچھ تو آپ نے اپنے پاس رکھ لئے، کچھ دوسروں کے یہاں ان کی رغبت سے بھیج دیئے اور اپنے یہاں کے مہمانوں سے فرمایا کہ یہ بکریاں ہیں، ان کا دودھ نکال کر پی لیا کرو۔ اور جب آپ بعد عشاء تشریف لاتے تو یہ لوگ لیٹے ہوتے تھے۔ تو حضور ﷺ اس قدر آہستہ سلام فرماتے کہ اگر جاگتے ہوں تو سن لیں ورنہ آنکھ نہ کھلے۔ حدیث شریف میں تصریح ہے ان قیود کی۔ تو جو حضرت ہماری جان و مال کے مالک ہیں وہ تو اس قدر رعایت فرمائیں، یہاں خود مخدوم کی بھی اتنی رعایت نہیں کی جاتی۔ بالکل مداق بگڑ گیا ہے۔

نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ کثرتِ اختلاط سے باہم دوستی ہوجاتی ہے جس میں بعض دفعہ اپنے راز دوسرے پر ظاہر ہوجاتے ہیں۔ پھر یہ دوست اپنے دوسرے دوستوں پر ان...

read more

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ اتحاد و اتفاق میں اس کی ضرورت ہے کہ اتنا اختلاط بھی نہ ہو کہ اپنے خاص اسرار (راز کی باتیں) دوسروں سے ظاہر کر دے کیونکہ ممکن ہے کہ کسی وقت...

read more

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ جیسے مخلوق کو دکھانے کے لئے عمل کرنا ریاء ہے، اسی طرح ان کے دیکھنے کی وجہ سے...

read more