خواجہ نظام الدین اولیاء رحمہ اللہ کا ایک عجیب واقعہ
حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ‘ اولیاء اللہ میں اونچا مقام رکھتے ہیں۔۔۔۔ ان کے زمانے میں ایک بڑے عالم اور فقیہ اور مفتی مولانا حکیم ضیاء الدین صاحب بھی موجود تھے۔۔۔۔ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء بحیثیت ’’صوفی‘‘ کے مشہور تھے اور یہ بڑے عالم ’’مفتی اور فقیہ‘‘ کی حیثیت سے مشہور تھے۔۔۔۔ حضرت خواجہ نظام الاولیاء رحمۃ اللہ علیہ ’’سماع‘‘ کو جائز کہتے تھے۔۔۔۔ بہت سے صوفیا کے یہاں سماع کا رواج تھا ۔۔۔۔ سماع کا مطلب ہے کہ موسیقی کے آلات کے بغیر حمد و نعت وغیرہ کے مضامین کے اشعار ترنم سے یا بغیر ترنم کے محض خوش آواز سے کسی کا پڑھنا اور دوسروں کا اسے خوش عقیدگی اور محبت سے سننا بعض صوفیاء اس کی اجازت دیتے تھے اور بہت سے فقہاء اور مفتی حضرات اس سماع کو بھی جائز نہیں کہتے تھے بلکہ ’’بدعت‘‘ قرار دیتے تھے۔۔۔۔ چنانچہ ان کے زمانے کے مولانا حکیم ضیاء الدین صاحب نے بھی ’’سماع‘‘ کے ناجائز ہونے کا فتویٰ دیا تھا اور حضرت نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ ’’سماع‘‘ سنتے تھے۔۔۔۔
جب مولانا حکیم ضیاء الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ حضرت کی عیادت اور مزاج پرسی کے لئے تشریف لے گئے اور اطلاع کروائی کہ جا کر حکیم ضیاء الدین صاحب سے عرض کیا جائے کہ نظام الدین مزاج پرسی کے لئے حاضر ہوا ہے اندر سے حکیم ضیاء الدین صاحب نے جواب دیا کہ ان کو باہر روک دیں۔۔۔۔ میں کسی بدعتی کی صورت دیکھنا نہیں چاہتا۔۔۔۔ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ نے جواب بھجوایا کہ ان سے عرض کر دو کہ بدعتی بدعت سے توبہ کرنے کے لئے حاضر ہوا ہے اسی وقت مولانا حکیم ضیاء الدین رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی پگڑی بھیجی کہ اسے بچھا کر خواجہ صاحب اس کے اوپر قدم رکھتے ہوئے آئیں اور جوتے سے قدم رکھیں ننگے پائوں نہ آئیں خواجہ صاحب نے پگڑی کو اٹھا کر سر پر رکھا اور کہا کہ یہ میرے لئے دستار فضیلت ہے۔۔۔۔ اس شان سے اندر تشریف لے گئے آ کر مصافحہ کیا اوربیٹھ گئے اور حکیم ضیاء الدینؒ کی طرف متوجہ رہے۔۔۔۔ پھر خواجہ صاحب کی موجودگی میں حکیم ضیاء الدین کی وفات کا وقت آ گیا خواجہ صاحب نے فرمایا کہ الحمد للہ حکیم ضیاء الدین صاحب کو اللہ تعالیٰ نے قبول فرما لیا کہ ترقی مدارج کے ساتھ ان کا انتقال ہوا۔۔۔۔(اصلاحی خطبات از مولانا محمد تقی عثمانی جلد نمبر۹)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

