حق تعالیٰ کی وسعتِ رحمت
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
فرمایا کہ کسی کو بھی اپنے اعمال پر ناز نہ کرنا چاہئے۔ قانون سے کسی کو وہاں نجات ہونا ذرا مشکل ہی ہے۔ ہاں رحمت اور فضل پر مدار نجات ہے۔ جب رحمت ہوگی تو یہ معاملہ ہوگا کہ فرماتے ہیں
اولئک يبدل الله سيئاتهم حسنات
حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ یہ سیئات ہمارے وہ اعمال صالحہ ہیں جن کے ہم حقوق ادا نہیں کرسکے تو وہ ہمارے زعم میں حسنات ہیں اور حقیقت میں سیئات۔ میرا ہی خود واقعہ ہے کہ ایک شخص تھے مجھ کو پنکھا جھل رہے تھے، کبھی ٹوپی اڑادی، کبھی ماردیا۔ وہ تو خوش تھے کہ میں خدمت کر رہا ہوں ہوں،سو اُن کے نزدیک تو وہ خدمت کامل خدمت تھی مگر میرے دل سے کوئی پوچھتا کہ وہ کیسی خدمت تھی ۔ ایسے ہی ہماری نماز ہے ، روزہ ہے۔ اسی کو فرماتے ہیں اولئک يبدل الله سيئاتهم حسنات
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

