حضرت مولانا فخر الدین شاہ صاحب کا واقعہ
حضرت ڈاکٹر صاحبؒ سناتے تھے کہ مولانا فخر الدین شاہ صاحب گھوٹکی کے علاقہ کے زمیندار تھے اور سید ہونے کی وجہ سے عوام میں پیر مشہور تھے۔ حضرت حکیم الامت سے بیعت ہوئے اور حضرت کے ہاں آمدورفت ہوئی حضرت نے ان کی اصلاح کی طرف توجہ دی جب سلوک کی منزلیں طے کر لیں اور اجازت اور خلافت کا وقت قریب آیا تو حضرت حکیم الامتؒ حضرت فخر الدین شاہ صاحبؒ کو آخری گھاٹی سے بہت سہولت سے پار لے گئے وہ اس طرح کہ حضرت نے فرمایا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ لوگوں کو مرید کرتے ہیں حالانکہ آپ کی ابھی اصلاح نہیں ہوئی ہے جواب دیا کہ میں تو کسی کو بیعت نہیں کرتا اور نہ ان کو مرید سمجھتا ہوں لیکن خاندان کے اکابر سے نسبت کی وجہ سے لوگ مجھ کو اپنا پیر سمجھتے ہیں اور عقیدت رکھتے ہیں۔ حضرت نے فرمایا تم ان سب کو لکھ دو کہ میری اصلاح نہیں ہوئی میں پیر بننے کے قابل نہیں لہٰذا تم اپنا تعلق کسی اور سے قائم کر لو۔ حضرت نے پوچھا کیا ایسا کرو گے عرض کیا ضرور کروں گا۔ چنانچہ کافی تعداد میں کارڈ منگوائے اور کارڈ پر حضرت کا فرمایا ہوا مضمون لکھنا شروع کر دیا کوئی آٹھ، دس کارڈ لکھے ہوں گے کہ حضرت نے ایک خادم کو بھیجا کہ جا کر دیکھ آئو کیا کر رہے ہیں انہوں نے دیکھ کر بتایا کہ خطوط لکھ رہے ہیں حضرت نے بلایا اور سب خطوط لے لئے اور کارڈوں کی قیمت دیدی اور فرمایا امتحان لینا تھا تذلیل مقصود نہ تھی یہ ایک اہم امتحان تھا جس سے حب جاہ کی جڑ کٹ گئی پھر حضرت فخر الدین شاہ صاحبؒ حضرت کے خلیفہ مجاز ہوئے۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

