حضرت عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ اور صحابہ رضی اللہ عنہم میں مماثلت
عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ کے دل میں اللہ کا خوف بہت زیادہ تھا۔ اس خوف ِ خدا کی یہ حالت تھی کہ جب عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کا وقت قریب آیا، شاگرد پاس تھے، شاگردوں سے فرمایا کہ مجھے چار پائی سے اٹھا کے نیچے زمین پر لٹا دو! پہلے تو شاگرد تھوڑا حیران ہوئے نیچے قالین تو نہیں بچھے ہوئے تھے، مٹی تھی۔ دوبارہ کہا: چار پائی سے اٹھا کر زمین پر لٹا دو! شاگردوں نے اس پر عمل کیا۔ جیسے ہی زمین پر لٹایا گیا تو کہتے ہیں عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ اپنے رخسار کو زمین پر رگڑنے لگے اور اپنی داڑھی کو پکڑ کر روتے ہوئے کہنے لگے: اللہ! عبداللہ کے بڑھاپے پر رحم فرما۔ یہ نہیں کہا: میں نے چالیس چالیس ہزار طلبا کو حدیث پڑھائی، میری وجہ سے اتنے لوگ نیکی پر آئے، اللہ! میرے سے ایک بندے نے حدیث کا سوال پوچھا تھا اور حدیث پر گفتگو کرتے کرتے اسی میں فجر کی اذان ہو گئی تھی، کوئی عمل اپنا اللہ کے سامنے پیش نہیں کیا۔ جانتے تھے ہمارے عمل اللہ کے سامنے پیش کرنے کے قابل نہیں۔ صرف رو کر اتنی بات کہی: اللہ! عبداللہ کے بڑھاپے پر رحم فرما۔
سلمان بن یسار رحمۃ اللہ علیہ اپنے وقت کے محدث ہیں۔ فرماتے ہیں میں نے عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی کو کئی سال قریب سے دیکھا۔ میں اس نتیجے پر پہنچا کہ ان میں اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں ایک فرق تھا کہ صحابہ نے نبی علیہ السلام کا دیدار کیا تھا جب کہ ان کو یہ سعادت نہیں ملی تھی۔ ان کے سوا مجھے ان کی زندگی میں اور صحابہ کی زندگی میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آیا۔ جس بندے کی زندگی ایسی ہو وہ اپنے آخری وقت میں اللہ کے سامنے رو کر دعا کر رہا ہے: اﷲ! عبداللہ کے بڑھاپے پر رحم فرما۔ اللہ کی عظمتوں کو جانتے تھے۔ عزیز طلبا! آج ہم اللہ رب العزت سے ایسا خوف مانگیں جو ہمیں گناہوں سے بچائے اور نیکی تقویٰ کی زندگی عطا فرمائے۔(ج 27ص237)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

