حضرت سہیل بن حنظلیہ ؓکا عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت سہیل بن حنظلیہ ؓکا عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم

دمشق میں سہیلؓ بن حنظلیہ نامی ایک صحابی رہا کرتے تھے جو نہایت یکسو تھے۔۔۔۔۔ بہت کم کسی سے ملتے جلتے تھے اور کہیں آتے جاتے نہ تھے۔۔۔۔۔ دن بھر نماز میں مشغول رہتے یا تسبیح اور وظائف میں مسجد میں آتے جاتے۔۔۔۔۔ راستہ میں حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ پر جو مشہور صحابی ہیں گذر ہوتا۔۔۔۔۔ ابو الدرداءؓ فرماتے کہ کوئی کلمہ خیر سناتے جائو تمہیں کوئی نقصان نہیں ہمیں نفع ہو جائے گا۔۔۔۔۔ تو وہ کوئی واقعہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کا یا کوئی حدیث سنا دیتے ایک مرتبہ اسی طرح جا رہے تھے۔۔۔۔۔ ابو الدرداءؓ نے معمول کے موافق درخواست کی کہ کوئی کلمہ خیر سناتے جائیں۔۔۔۔۔ کہنے لگے کہ ایک مرتبہ حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ خریم اسدی اچھا آدمی ہے۔۔۔۔۔ اگر دو باتیں نہ ہوں۔۔۔۔۔ ایک سر کے بال بہت بڑے رہتے ہیں۔۔۔۔۔ دوسرے لنگی ٹخنوں سے نیچی باندھتا ہے۔۔۔۔۔ اُن کو حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد پہنچا فوراً چاقو لے کر بال کانوں کے نیچے سے کاٹ دیئے اور لنگی آدھی پنڈلی تک باندھنا شروع کر دی۔۔۔۔۔ (ابو داوٗد)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more