حج نفلی سے پہلے اصلاحِ نفس کی فکر کیجئے کیونکہ وہ فرض ہے
ارشاد فرمایا کہ مولانا رومی ؒ فرماتے ہیںکہ حج ربّ البیت ہر شخص پر فرض ہے گو حج البیت (یعنی بیت اللہ کا حج کرنا) ابھی اس شخص پر فرض نہ ہو کیونکہ حج ربّ البیت کے معنی یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف چلنا ، اس کی طلب اور دھن میں لگنا ، سو اس کے لئے کعبہ اورمکہ کی بھی شرط نہیں ۔ جن لوگوں پر حج فرض نہیں اور ابھی تک انہوں نے نفس کی اصلاح بھی نہیں کی ، اور حج میں جانے سے ان کو بعض دینی مضرتوں کے پہنچنے کا بھی احتمال ہے ان کو خطاب ہے کہ تم پر حج تو فرض ہے نہیں اور نفس کی اصلاح فرض ہے ، تم حج کرنے کو کہاں چلے ، تم کو پہلے شیخ کی صحبت میں رہنا چاہئے تمہارا مطلوب یہاں ہے۔ (امدادالحجاج ،صفحہ ۱۲۱)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

