جن امور کی تبلیغ ضروری ہے ان کی درجہ بدرجہ ترتیب (تیسری قسط)۔
(۳)
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
۔ (۱۳) تقریبات ( شادی بیاہ ) اور روز مرہ کے خرچ میں کفایت کرنے والے پر طعن و تشنیع نہ کریں بلکہ اس کی ترغیب دیں اور حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔
۔(۱۳) کسی جائزہم پیشہ کو عار نہ سمجھیں، بیکاری اور رسوائی کی ذلت کے مقابلہ میں گھاس کھودنے کو ترجیح دیں ، اور نیک عمل اختیار کرنے کی خود بھی کوشش کریں اور دوسروں کو بھی تاکید کرتے رہیں۔
۔(۱۴) ( دینی کتابیں ) حیاۃ المسلمین، تبلیغ دین ، تعلیم الدین، محاسنِ اسلام، بہشتی زیور وغیرہ کو مطالعہ میں رکھیں ، اور وقتاً فوقتاً ان کے مضامین دوستوں اور ملنے جلنے والوں اور سب بندگانِ خدا کو پہنچاتے رہیں۔
۔(۱۵) جو علماء کسی دینی خدمت ، درس و تدریس، تصنیف و تالیف وغیرہ میں مشغول ہیں ، وہ بھی اپنے ملنے جلنے میں اور خدا کے بندوں کو احکام پہنچانے میں سستی نہ کریں۔ اور فرصت کے اوقات جیسے جمعہ کی چھٹی یا طویل رخصت کے زمانہ میں وعظ و نصیحت کے ذریعہ بندگانِ خدا کو احکامِ اسلام پہنچانا اپنا فریضہ جانیں۔
۔(۱۲) میں اپنے ساتھ خاص تعلق رکھنے والوں کو خاص طور پر تاکید کرتا ہوں کہ امور مذکورہ بالا کی پوری پابندی کریں اور اس میں کوتاہی ہرگز نہ کریں ، اور تمام اہل اسلام سے بھی یہی درخواست کرتا ہوں کہ اس دستور العمل کو حرزِ جان بنا کر ہر شخص اللہ تعالیٰ کے دین کی خدمت کے لیے آمادہ ہو جائے اور اس دستور العمل کو چند روز تک نہیں ، ہمیشہ ہمیشہ قائم و جاری رکھیں تو مصائب و پریشانیوں کا مسئلہ جو اس وقت مسلمانوں کے سامنے ہے، بہت جلد اس کا خاتمہ ہو جائے گا اور نصرتِ الٰہی ان کے ساتھ ہوگی۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

