توحید کی قوت اور شرک کی بے بسی

توحید کی قوت اور شرک کی بے بسی

ایران پر چڑھائی کے لیے جب مسلمانوں کا لشکر گیا تو راستے میں دریا آگیا۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے لشکر سے فرمایا کہ جس خدا کے بندے ہو اسی کے قبضۂ قدرت میں یہ دریا ہے۔ اپنے گھوڑے دریا میں ڈال دو۔ چنانچہ سب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اپنے گھوڑے دریا میں ڈال دیئے اور تیرتے ہوئے دریا کو عبور کرگئے۔ ایک صحابی رضی اللہ عنہ کا پیالہ دریا میں گر پڑا۔ دوسروں نے کہا کہ اس کو پکڑلو۔ انہوں نے فرمایا کہ اگر پیالہ میرا ہوا تو یہ نہیں ڈوبے گا۔ (اللہ اِس کی حفاظت فرماویں گے) چنانچہ دریا کی موجوں نے پیالے کو دریا کے دوسرے کنارے پر پہنچا دیا تھا۔ جب وہ صحابی وہاں پہنچے تو پیالہ وہاں پڑا ہوا تھا۔ یہ تمام چیزیں قلب کی قوت سے ہوتی ہیں اور قلب کی قوت توحید سے پیدا ہوتی ہے۔ شرک سے دل میں تذبذب آجاتا ہے۔ ان کے ہاں نہ شرک کا واہمہ تھا نہ بدعت کا شبہ۔
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ آٹھ سو صحابہ رضی اللہ عنہم کو لے کر ماہان ارمنی عیسائی کے مقابلہ میں تشریف لے گئے۔ ماہان ارمنی حضرت خالد رضی اللہ عنہ سے کہنے لگا، میں تو سمجھا تھا کہ مسلمان عقل مند ہیں لیکن تم تو احمق ہو کہ اتنے آدمیوں کو لے کر ہزاروں کے لشکر کے مقابلہ کے لیے آگئے۔ مجھے تمہارے نوجوانوں پر رحم آتا ہے۔ حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اے ماہان؟ تو کمانڈر انچیف بن کے آیا ہے یا واعظ بن کر آیا ہے؟ تو اگر لڑنا نہیں چاہتا تو صاف کیوں نہیں کہہ دیتا کہ میں لڑائی نہیں کرسکتا۔ ماہان کو غصہ آیا تو فوجوں کو لڑنے کا حکم دے دیا۔
حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے بھی صحابہ رضی اللہ عنہم کو کفار میں گھس جانے کا حکم فرمایا۔ راوی کہتے ہیں کہ سات گھنٹے تک لڑائی ہوئی، آخر کفار شکست کھا کر بھاگ گئے۔ مسلمان صرف سات شہید ہوئے اور عیسائیوں کے تیرہ ہزار آدمی مارے گئے۔ اس کی وجہ یہی تھی کہ آدمی جب دین کے لیے لڑتا ہے تو اللہ تعالیٰ مدد فرماتے ہیں اور ہمت تو صرف توحید سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ مشرک میں یہ جان نہیں کہ وہ اتنی قوت پیدا کرسکے۔
حاصل یہ کہ ایک طرف اخلاصِ کامل اور دوسری طرف اتباع کامل کی ضرورت ہے، آج مسلمانوں میں شرک و بدعات داخل ہورہی ہیں، اس لیے آج ذلت کی بھی یہ حالت ہے کہ خدا کی پناہ۔ (وعظ اخلاص فی الدین جلد دوم)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more